Lutfullah
Makhdoom Noah Halai

(May
Allah Have Mercy on Him)

Birth:
911 A.H, (1505 A.D.)    Death: 998 A.H,
(1590 A.D.)

As troops
sent by Mughul Emperor Akbar to arrest the ruler of Sindh advanced, bringing
death and destruction in the wake. Makhddom Nooh Halai chanted a prayer and
blew it towards the troops which forced them to run away helter-skelter. 

makhdoom-noah-halai



When
the emperor wanted to know the cause of this retreat, he was told that the
troops got terrified by a typhoon rolling on from the direction of Hala. As a
result, Akbar rectified this mistake when he sent another excursion.

Sindh
(Pakistan) being the gateway of Islam has also the distinction of becoming the
cradle of men of high spiritual excellence. Among such Allah-oriented persons,
an outstanding name is that Hazrat (Honorable) Lutfullah Makhdoom Noah Halai.

Makhdoom
Noah was born in Hala (City in Sindh-Pakistan). His real name was Lutfullah. He
was a profound scholar and strictly adhered to Shariat. He translated the Holy
Quran into Persian, which is a tribute to his intellectual excellence. As the imam
of the Suharwardiya order.

He
died at the age of 87 and his Tomb Shrine is visited by the elite as well as the
common man.


مخدُوم نُوح ہالائٔی رحمتہ اللہ علیہ 
ولادت: ۹۱۱ ھ مطابق: ۱۵۰۵ء وصال: ۹۹۸ھ مطابق: ۱۵۹۰ء
 مغل بادشاہ اکبر نے والیٔ سندھ کو گرفتار کرنے کے لئے جو فوج بھیجی وہ قتل و غارت گری کرتی ہوئی آگے بڑھی تو مخدوم نوح بالائی نے دعا پڑھ کر فوج کی طرف پھونکی، اور فوج بھاگ کھڑی ہوئی۔ بادشاہ اکبر نے وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ فوج کو بالا کی طرف سے ایک طوفان اٹھتا نظر آیا تھا. چنانچہ اکبر نے اگلی مہم بھیجی تو اس غلطی کا ازالہ کیا۔
 سندھ کی سرزمین کو صرف ایک فخرہی حاصل نہیں کہ برصغّیر کے لیے یہ سرزمین بابُ اِلاسلام بنی، بلکہ اس کا ایک اور خصوصی امتیازی یہ ہے کہ سندھ نہ صرف علم و فنون کا گہوارہ بنا بلکہ مروانِ کامل اور اہلِ قلب و نظر نے اس علاقے کو اپنا مسکن بنایا اور اپنی ہدایات و تعلیمات سے علم و عرفان کی روشنی پھیلائی۔
ایسے اِہلُ اللہ میں ایک اہم نام حضرت نُوح ہالائی کا ہے. آپ کے اجداّد میں مخدُوم فخُرالدّین سُہروردی صدیقی سندھ میں ہالا کے مقام پر آکر آباد ہوئے. وہیں مخدُوم نُوحؒ کی ولادت ہوئی۔
آپ کا اِسم گرامی لطفُ الله تھا. آپ نے قُرآن کریم اور مُروِجہ علُوم کی تحصیل کی. آپ کو علمِ الدُّنی بھی حاصل تھا۔
آپ متجرعالم اور پابند شریعت تھے. آپ نے قرآن پاک کا فارسی میں ترجمہ کیا جو آپ کی علمی کمالات میں شامل کیا جاتا ہے اور جس کی اپنی ایک امتیازی شان ہے. مخدوم سُہروردی طریقے کے اِماَم تھے.
 ٨٧ سال کی عُمر میں آپ نے وصال فرمایا. آپ کامزارِ مبارک ہالا میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔